Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن کے صوبے صعدہ کے عوام نے امریکہ کے خلاف پھر مظاہرے کیے ہیں۔

 فوجی و اقتصادی کشیدگی اور یمن پر جارحیت و محاصرے کے  پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے کہ عنوان سے ہونے اس مظاہرے میں ہزاروں یمنی شہری شریک تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ جارح سعودی اتحاد کی مسلسل حمایت کر رہا ہے اور رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے یمن میں امن کا راگ بھی الاپتا ہے۔

صعدہ میں عوامی مظاہرے کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح اتحاد کے لیے امریکہ کی سیاسی اور فوجی حمایت کسی سے پوشیدہ نہیں، اور یہ امریکہ ہی ہے جو یمنی عوام کے خلاف ظالمانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے عوام سعودی اتحاد کی جارحیت کا مناسب جواب دینا اپنا حق سمجتھے ہیں۔ بیان میں جارح اتحاد میں شامل ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ تم نے امریکہ پر بھروسہ کرکے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار دی ہے۔  

ٹیگس