عراق، امریکی دہشت گردوں پر پھر حملہ، تفصیلات کا انتظار
Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran
امریکا کے فوجی کانوائے کو دار الحکومت بغداد میں نشانہ بنایا گیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے عراق کے دار الحکومت بغداد میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک کاررواں پر حملے کی خبر دی ہے۔
صابرین ٹیلیگرام چینل نے برینکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ امریکا کے لاجسٹک کاروان پر بغداد میں حملہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے بھی امریکی فوج کے ایک لاجسٹک کاررواں کو شہر دیوانیہ کی ایک سڑک کے پاس نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی دہشت گردوں کا یہ کارواں مذکورہ سڑک سے گزر رہا تھا کہ روڈ کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنا ۔
صابرین نیوز نے اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
حالیہ مہینوں میں امریکی فوجیوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن گئے ہیں اور ملک کے کسی نہ کسی نقطے سے ان پر آئے دن حملے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔