Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ڈکٹیٹر قذافی کا بیٹا انتخابات میں شرکت کیلئے نا اہل قرار

الیکشن کمیشن آف لیبیا نے صدارتی انتخاب کے لیے ڈکٹیٹر معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اعلان کیا، جبکہ خلیفہ ہفتر سمیت دیگر 73 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے اس طرح وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

سیف الاسلام قذافی پر 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کا الزام ہے اور اسے لیبیا کے شہر الزنتان کی ایک عدالت نے پھانسی کی سزا بھی سنائی ہے۔

لیبیا میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات، انتخابی قانون کے بارے میں پائے جانے والے اختلافات کے باوجود 24 دسمبر 2021 کو منعقد ہوں گے۔

ٹیگس