غزہ میں فلسطینی استقامت کا میزائلی تجربہ
فلسطینی استقامت نے اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے جدید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے.
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا ہے کہ استقامتی محاذ نے اپنی عسکری صلاحیتوں کی توسیع کے لئے تجربے کے طور پر میڈیٹیرین سی کی جانب چار میزائل فائر کئے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ ، صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مقابلہ آرائی اور دشمن کو اپنی آمادگی کا پیغام دینے کے لئے غزہ کے ساحلوں پر میزائلی تجربے کرتا رہے گا.
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی قدس بریگیڈ نے جنوری2021 میں فلسطینی استقامتی گروہوں کی الرکن الشدید نامی فوجی مشقوں کے اختتام کے دو روز بعد اپنے جدید ترین میزائلوں کا ویڈیو جاری کیا تھا.
چند مہینے پہلے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے رہنما فتحی حماد نے بھی اعلان کیا تھا کہ فلسطینی استقامتی محاذ نے سیف القدس نامی 12 روزہ جنگ میں صیہونی جارحیت بند ہونے کے بعد ہی میزائل بنانے کا کام شروع کردیا تھا. فتحی حماد نے زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی روکنے کے لئے حماس کی فیکٹریوں میں ہزاروں میزائل تیار کر لئے گئے ہیں.