Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی تھنک ٹینک کا ایرانی حملوں کے بارے میں بڑا اعتراف

امریکی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ بڑے پیمانے کے میزائل حملے نے امریکہ و اسرائیل کے مشترکہ دفاعی نظام کی کمزوری کو عیاں کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی تھنک ٹینک جیوش انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکورٹی آف امریکہ کے مطابق ایران کے پانچ سو چوہتر میزائلوں میں سے صرف دو سو ایک کو امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظام روکنے میں کامیاب ہو سکا۔ امریکی افواج نے اس دوران اپنے اسٹریٹیجک دفاعی نظام تھاڈ کے بانوے میزائل فائر کیے، جو کل ذخیرے کا تقریبا چودہ فیصد بنتے ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اس حد تک مہنگے اور محدود ذخیرے کی مکمل بحالی میں تین سے آٹھ سال لگ سکتے ہیں، جس سے نہ صرف مشرق وسطی بلکہ بحرالکاہل و ایشیا میں امریکی فوجی تیاریوں پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایک تھاد میزائل کی قیمت بارہ اعشاریہ سات ملین ڈالر ہے اور اس سال امریکہ صرف تیئیس نئے میزائل حاصل کرے گا۔

ٹیگس