Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجیوں پر حملہ

عراقی ذرائع نے جنوبی عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ جنوبی عراق کے صوبے ذی قار کے صدر مقام الناصریہ سے گذر رہا تھا جو حملے کا نشانہ بنا۔

ابھی تک اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری اصحاب الکهف نے قبول  کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

ٹیگس