Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • مآرب کی جانب پیشقدمی روکنے کیلئے سعودی اتحاد کا بڑا حملہ

مآرب کی جانب یمنی فوجیوں کی پیشقدمی کو روکنے کیلئے سعودی اتحاد نے بڑا حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل 10 مرتبہ صرواح  اور الجوبه پر بمباری کی۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر یہ حملے مآرب کی جانب یمنی فوجیوں کی پیشقدمی کو روکنے کیلئے کئے ہیں۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

جارح سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے باوجود یمنی فوج اور رضاکار فورس نے شہر مآرب کی جانب مزید پیشقدمی کی ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی فوج کی بڑے پیمانے پر کامیابی کے پیش نظرآئندہ چند دنوں میں یمنی عوام کو بڑی کامیابی ملنے کی توقع ہے جو درحقیقت آل سعود، اس کے پیروکاروں، وظیفہ خواروں اور زرخرید ایجنٹوں کے لئے بھاری اور تاریخی شکست ہوگی۔

یمنی فوج کی مثالی استقامت و کامیابی ایسی حالت میں رقم  ہو رہی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع کا کہنا ہے کہ ربیع النصر آپریشن کے دوسرے مرحلے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی ایک سو انسٹھ بار بمباری بھی یمنی مجاہدین کی پیشقدمی نہیں روک سکی۔

ٹیگس