Nov ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ترکی میں آیا بھیانک طوفان، چھتیں اڑیں، گاڑیاں الٹیں، پیڑ گرے...

گزشتہ روز ترکی میں آئے بھیانک طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے شہر استمبول میں گزشتہ روز بھیانک طوفان آیا جس کے نتیجے میں اب تک چار افراد منجملہ ایک غیر ملکی شہری کی موت کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ تقریبا ۲۰ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ترکی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں ۱۳۰ کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے چلیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گاڑیاں الٹی ہیں، پیڑ گرے ہیں اوت حتیٰ مکانات اور عمارتوں کی چھتیں بھی  اڑ گئی ہیں...

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں میں بھی مزید شدت کے ساتھ طوفان آنے کا امکان ہے۔ نیچے دی گئیں ویڈیوز میں شہر میں ہوئے نقصان کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس