شکست کھا چکے سعودی اتحاد کا عجیب و غریب دعوی
یمن کی دلدل میں پھنسے سعودی اتحاد نے بحیرہ احمر میں ایک خودکش کشتی کو تباہ اور ایک ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے بدھ کے روز دعوی کیا کہ جنوبی بحیرہ احمر میں یمن کی تحریک انصار اللہ کی ایک خودکش کشتی کو تباہ کر دیا گیا جبکہ صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو انٹرسپٹ کرنے اور سرنگوں کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے مآرب میں سعودی اتحاد کے جنگجوؤں کی مسلسل شکست اور یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے جنگجوؤں کے یمنی فوج میں شامل ہونے کی خبر کے درمیان سعودی اتحاد نے یہ دعوی کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ٹوئٹ کیا کہ یہ کشتی دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوتی تھی اور مغربی یمن کے الحدیدہ سے اسے روانہ کیا گیا۔
سعودی اتحاد نے اسی طرح دعوی کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ایک ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کر لیا۔
سعودی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ دار الحکومت صنعا کے ایئرپورٹ سے بھیجا گیا تھا۔
دوسری جانب سعودی اتحاد کے توپخانے نے صعدہ صوب کے رہائیشی علاقے کو توپخانے سے نشانہ بنایا جس میں 3 عام شہری شہید اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔