Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • غیر ملکی فوجیوں کو اس سال کے آخر تک عراق سے نکل جانا چاہئیے: عراق

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ غیر ملکی فوجی اس سال کے آخر تک عراق سے نکل جائیں۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے عراق میں تعینات نیٹو کے فوجی کمانڈر مایکل انکر اور ان کے وفد سے باہمی تعاون اور نیٹو کی جانب سے عراقی فوج کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔

قاسم الاعرجی نے ان خبروں کی تردید کی کہ عراق امریکی فوجیوں کے انخلا کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی فوج نے اب کافی مہارت حاصل کی ہے اور دہشتگرد گروہ داعش کو ختم کرنے کی اس میں طاقت و توانائی موجود ہے اور اس کے پاس تمام امکانات  وسائل بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔

ٹیگس