Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کا حملہ، 227 فلسطینی زخمی

صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل رات  نابلس کے علاقوں "بیتا"  اور "بیت دجن"  میں ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں فائر کر کے 227 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جبکہ فلسطینیوں نے صیہونی جارحین پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

ٹیگس