Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • داعش کے حملے میں 4 جاں بحق 16 گھر نذر آتش، حشد الشعبی نےکی داعش کے خلاف  بڑی کارروائی

سامراء کے جنوبی علاقے میں داعش کے خلاف حشد الشعبی نے بڑی کارروائی کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے سامراء کے جنوبی علاقے کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک و صاف کیلئے بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے۔

دوسری جانب داعش کے دہشتگردوں نے صوبہ کرکوک کے"التون کوبری" میں کل آدھی رات کو دہشتگردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔ جبکہ جنوبی کرکوک کے علاقے"لهیبان"  میں داعش کے دہشتگردوں نے 16 گھروں کو آگ لگا دی۔

ٹیگس