طالبان کی غلط فہمی سے دو کی جان گئی، تین زخمی
افغانستان کے صوبہ قندھار میں غلط فہمی کے باعث ایک غیرفوجی گاڑی پر طالبان عناصر کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کے ڈرائیور نے طالبان عناصر کے روکے جانے پر توجہ نہیں دی اور پھر فائرنگ کے بعد ایک طالبان اہلکار زمین پر گر پڑا اور زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اہلکاروں نے خیال کیا کہ فائرنگ گآڑی کے اندر سے ہوئی ہے اور انھوں نے اندھا دھند گاڑی پرفائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں ایک خاتون اور بچی ہلاک اور دوخواتین اور ایک مرد زخمی ہو گیا۔
طالبان نے اعلان کیا ہے کہ واقعے کی تحقیق اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
طالبان نے پندرہ اگست کو افغانستان کی حکومت اپنے کنٹرول میں لے لی ہے
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مختلف علاقوں سے کئی ڈاکٹروں ، صحافیوں ، مذہبی شخصیات اور سابق حکومت کے کمانڈروں کو اغوا یا قتل کردیا گیا ہے