عراق میں امریکی فوجی کارواں پر نامعلوم عناصر کا حملہ
عراق کے صوبہ دیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے کارواں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ دیوانیہ میں امریکی فوجی کاررواں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
حالیہ مہینوں میں عراق میں جنگی ساز و سامان کے حامل امریکی فوجی کارروانوں کو سڑک کے کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ امریکی فوجی کاررواں زیادہ تر شام یا کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ سمجھتی ہیں اوران کے باہر نکلنے پر زور دیتی ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ بھی ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا بل پاس کر چکی ہے جس کے بعد اب عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں (فوجیوں) کے اںخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور وہ سال کے آخر تک عراق میں امریکہ کا فوجی مشن ختم ہو جائے گا۔