افغانستان میں شیعہ عالم دین کا قتل
Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک شیعہ عالم دین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔
صوبائی سیکورٹی آفیسر عارف عدیل نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ صوبے کے تیسرے سیکورٹی زون میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے مولانا شیخ محمد اسماعیل موحدی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کے صوبہ فراہ میں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے صوبہ فراہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو عام شہری مارے گئے تھے۔
چند روز پہلے نامعلوم مسلح افراد نے دارالحکومت کابل میں ایک بچے اور اس کی ماں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔