لبنان میں فلسطینیوں کی تشییع جنازہ پر فائرنگ، دس جاں بحق و زخمی
جمعے کو جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپ میں آکسیجن کے کیپسول کے گودام میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی اتوار کے روز تشییع جنازہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں کم از کم 10 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
پیر کے روز نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صور شہر میں برج الشمالی فلسطینی کیمپ میں آکسیجن کے کیپسول کے گودام میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تشییع جنازہ انجام پائی جس کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد مارے گئے اور 7 لوگ زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے نامعلوم افراد کی طرف سے تشییع جنازہ پر فائرنگ ہونے اور فائرنگ کرنے والوں کی اس کمیپ کی سکورٹی فورسز کے مابیں لڑائی کی رپورٹ دی ہے، جبکہ فلسطینی میڈیا میں تشییع جنازہ پر فائرنگ کرنے والوں کو تحریک فتح سے وابستہ عناصر بتایا جا رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 بتائی گئی ہے۔
لبنانی پولیس نے اس فائرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لبنان ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کو لبنان کے صور شہر میں ’برج شمالی‘ نامی فلسطینی کیمپ میں آکسیجن کے کیپسول میں آگ لگی اور آگ قریب کی مسجد اور اسلحوں کے ایک گودام تک پہونچ پھیل گئی جس سے اسلحوں کے گودام میں شدید دھماکے ہوگئے تھے۔ ان دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔