Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب صیہونی حکومت لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ کرتی ہو: لبنانی اسپیکر

لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ صہونی ایئر فورس شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب وہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ کرتی ہو۔

نبیہ بری نے کہا کہ جو کیشدگی ہے اس کے لئے صیہونی حکومت ذمہ دار ہے کیونکہ صیہونی ایئر فورس ہر دن لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

النشرہ ویب سائٹ کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس کے ساتھ پریس کانفرنس میں، لبنان-غاصب صیہونی حکومت کے مابین سمندری حدود طے ہونے کے موضوع کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری حدود کا تعین اقوام متحدہ کی نگرانی میں انجام پائے، کیونکہ مذاکرات میں خلل سے لبنان کے اقتصاد پر برا اثر پڑے گا اور بحران کے حل میں تاخیر کا سبب بنے گا، لیکن اس معاملے کے حل کی ذمہ داری لینے والی کمپنیاں سکورٹی کے بہانے اسے حل کرنے میں تاخیر کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس جمعرات کو 4 دن کے دورے پر بیروت پہونچے۔

 

 

ٹیگس