Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یہ حملے، اقوام متحدہ کی ہماہنگی سے صنعاء ایئرپورٹ کی ہوائی پٹی کی مرمت ہونے کے ساتھ ہی انجام پائے ہیں۔ العربیہ ٹی وی چینل نے بھی خبر میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد صنعاء ايئرپورٹ کو خالی کرا دینا چاہتا ہے۔

اس ٹی وی چینل کی طرف سے اعلامیہ میں عام لوگوں سے صنعاء ایئر پورٹ کے اطراف سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

ٹیگس