Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • شام اور عراق میں ترک فوج کی مداخلت پسندانہ کارروائیاں جاری

ترک فوج نے بیرون ملک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شام اور عراق میں ایک بار پھر پی کے کے، کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ترک فوج نے شمالی عراق میں "پنجہ صاعقہ" اور شمالی شام میں "چشمہ صلح" کارروائیاں انجام دے کر پی کے کے، کے چھے اراکین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں پی کے کے، کے دو اور شمالی شام میں اس گروہ کے چار افراد مارے گئے۔ ترک وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق پی کے کے، کے افراد شمالی شام میں ترک فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترکی، پی کے کے، کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتا ہے اور وہ شمالی عراق اور شمالی شام میں اس گروہ کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔

ترکی کی یہ فوجی کارروائیاں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ بغداد اور دمشق اور عراق و شام کے عوام ترکی کی اس فوجی مداخلت کے سخت خلاف ہیں۔

ٹیگس