امریکی فوجی کاروان پر حملہ
Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اس قافلے کو بغداد میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور اس حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔ اس سے قبل سماوہ کے قریب بھی امریکہ کے دہشتگرد فوجی کارروان پر حملہ ہوا تھا۔
عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔