Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے اپنے ہی قیدیوں پر بمباری کر دی

سعودی عرب اپنے ہی قیدیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد کو اس بات کی اطلاع ہے کہ اس کے قیدی صنعا کی ایک جیل میں قید ہے، اس کے باوجود اس نے جیل پر حملہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کو اس بات کی خبر تھی کہ اس کے قیدی صنعا کی جیل میں ہے، اس کے باوجود وہ اپنے قیدیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سعودی-امریکی جارح اتحاد نے گزشتہ سے پیوستہ شب، مرکزی سیکورٹی کمانڈ کی عمارت کے قریب بنی جیل پر کئی حملے کئے جس کی وجہ سے جیل کی عمارت کے کچھ حصے کو نقصان  پہنچا اور قیدیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ 

قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کے تین ہزار سے زائد قیدی، جیلوں میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کو اس بات کی خبر ہے کہ اس کے قیدی اس جیل میں ہیں کیونکہ اسے دو سال پہلے کی ہلال احمر اور ریڈ کراس کے ذریعے خبر ہوگئی تھی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ حملہ ریڈ کراس کے اعلی عہدیداروں کے جیل کے دورے کے کچھ گھنٹے بعد ہی انجام دیا گیا۔

ٹیگس