Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش، مسافر کشتی میں آگ لگنے سے 38 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں ایک بڑی کشتی میں آگ لگ جانے سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈھاکہ سے دوسو کلومیٹر دور ضلع جھالو کاٹی میں دریائے سوگند میں جمعہ کو ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس میں کم سے کم اڑتیس افراد جاں بحق اور ایک سو زخمی ہوگئے۔ یہ کشتی ڈھاکہ سے برگونا جارہی تھی اور اس میں سات سو مسافر سوار تھے۔ پولیس ، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع جھالوکاٹی کے قریب دریا میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اڑتیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور تلاشی مہم بدستور جاری ہے۔ ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ کشتی میں آتشزدگی سے جھلسنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی ایک سو ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کشتی کے انجن روم میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے مسافر بحری جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ٹیگس