غاصب صیہونیوں کا فلسطینیوں کے قبرستان پر حملہ
Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملے اور فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے جھڑپوں میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونیوں نے حومش ٹاؤن کے قریب واقع فلسطینیوں کےایک قبرستان پر حملہ کرکے اسے مسمار کردیا ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو بھی فائرنگ کانشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صیہونی دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت اور محاصرہ استقامتی محاذ کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔
فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے بتایا ہے کہ غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم سےکم ایک سو ستائیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق شمال مغربی شہر نابلس کے فلسطینی گاؤں برقہ سے ہے۔