Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی پیشرفت، سعودی سرحد کے پاس کے کئی علاقے آزاد

یمنی فوج نے سعودی عرب کی سرحد سے لگنے والے کچھ علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کی ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں پیشرفت کے بارے میں متعدد رپورٹیں آنے کے بعد ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فوج اور رضاکار فورن نے سعودی عرب کی سرحد سے لگنے والے کچھ ‏علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جمعے کو الجوف صوبے کے نئے علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین چینل نے خبر دی ہے کہ فوج نے صوبہ الجوف کے خب والشعف علاقے کے الیتمہ پر پوری طرح سے قبضہ کر لیا۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے نجران اور صعدہ کے درمیان الخضراء کے کسٹم علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

در ایں اثنا البوابۃ الاخبارریہ الیمنیہ نامی ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ صنعا کی فوج نے حال ہی میں الیتمہ علاقے کے باشندوں کے ساتھ علاقے کے بازار میں داخل نہ ہونے پر اتفاق کیا تھا اور اس کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ اس علاقے میں منصور ہادی کے فوجی واپس نہيں آئیں گے لیکن منصور ہادی کے فوجیوں نے بازار پر حملہ کرکے اس پر قبضہ رک لیا جس کے بعد یمنی فوج اور رضاکارفورس نے مجبور ہوکر جوابی کاروائی کی۔

ٹیگس