Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں غاصب صیہونی اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صہیونی فوجیوں نے پیر کی صبح سویرے غرب اردن کے شہر قلقیلہ پر حملہ اور فلسطینیوں کے ساتھ انتہائی وحشیانہ سلوک کا مظاہرہ کیا جو جھڑپوں پر منتج ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے حقوق کی بازیابی کی جد وجہد کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کے گولے پھینکے اور جان لیوا گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی حکومت کو مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں پر جارحیت کے سنگین کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔ حماس نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اگر غرب اردن کے فلسطینی علاقوں اور بستیوں پر حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ حماس نے غاصب صیہونیوں کے مخاصمانہ حملوں اور اقدامات کے مقابلے میں مزاحمت تیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابلس میں انجام پانے والی حالیہ شہادت پسندانہ کارروائی صیہونی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق، مزاحمت و استقامت ہی فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کا واحد راستہ ہے۔

دوسری جانب فلسطین الیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق، حماس نے بائیس روزہ جنگ کی برسی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مسلح انتفاضہ کو تیز کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ حماس کے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ غاصبوں کے خلاف ہمہ گیر مزاحمت کا آپشن، جس میں مسلح تحریک انتفاضہ سرفہرست ہے، فلسطینی قوم کے غضب شدہ حقوق کی بحالی اور اپنی آبائی سرزمین کی آزادی کا واحد اور عملی راستہ ہے۔

ٹیگس