شام پر اسرائیل کا میزائل حملہ
Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
صیہونی فوج نے شام پر تازہ جارحیت میں لاذقیہ بندرگاہ پر بم گرائے ہیں۔
نیوز ایجنسی سانا کے مطابق صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر حملہ کیا جس کے باعث وہاں موجود کئی کنٹینروں میں آگ لگ گئی۔ابھی تک اس حملے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
صیہونی فوج شام میں سرگرم دہشتگرد ٹولوں کی حمایت و مدد کے تناظر میں شامی فوج کی چھاؤنیوں اور بنیادی تنصیبات کو آئے دن نشانہ بناتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا لیکن شامی فوج ایران اور روس کی حمایت سے دہشتگرد گروہ داعش کی کمر توڑنے میں کامیاب رہی۔
اس وقت باقی بچے دہشتگرد بھی شکست کے قریب ہیں جس سے اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے، کیونکہ وہ جنگ و خونریزی میں اپنے ناجائز وجود کی بقا دیکھتا ہے۔