Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق سے نکل جاو، دہشتگرد امریکی فوجیوں کو استقامتی محاذ کا انتباہ

عراق کے استقامتی محاذ کی کو آرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی حکام عراق سے فوجیوں کے انخلا میں سنجیدہ نہیں ہیں تاہم استقامتی محاذ غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کرے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی محاذ کی کو آرڈینیشن کمیٹی نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ ہم پر یہ ثابت ہو رہا ہے کہ امریکہ عراقی عوام اور عراقی پارلیمنٹ کی رائے کا احترام نہیں کر رہا اور وہ عراق سے فوجیوں کے انخلا میں سنجیدہ نہیں ہے۔

عراقی کے استقامتی محاذ کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ فوجیوں کے انخلا سے عراقی عوام اور پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اور اس ملک کی حاکمیت کو تسلیم کرے۔

اس سے قبل عراق کے سیاستدان محمد نوری العبد ربه نے کہا تھا کہ عراق میں دہشتگردانہ حملوں کو روکنے کیلئے ہمیں غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس دہشتگردی پر قابو پانے کی بھر پور صلاحیت اور طاقت ہے۔ جبکہ عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے بھی کہا تھا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ھمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی نما دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔

ٹیگس