Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے مغربی علاقوں میں انتفاضہ اور بیداری کی تحریک جاری ہے:اسماعیل ہنیہ

فلسین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی انتفاضہ اور فلسطینیوں کی بیداری کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحتی تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے  کہا ہے کہ نیا فلسطین تعمیر کرنے کا منصوبہ معاشی حالات ابتر ہونے کا باعث بن رہا ہے جبکہ اس منصوبے کی کھلی مخالفت کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے عوام میں بیداری بڑھتی جا رہی ہے اور انتفاضہ کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ علاقے میں لڑائی و کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے اور اس مسئلے کو حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیف القدس جنگ نے علاقائی اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر علاقے میں جاری کشیدگی دور نہیں کی جاسکتی۔

ٹیگس