Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی سفارتخانے کا ماڈل نذرآتش

عراقی شہریوں نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے اکٹھا ہوکر سفارتخانے کے ماڈل کو نذر آتش کیا اور امریکہ مخالف نعرے لگائے۔

عراقی مظاہرین نے بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر امریکی سفارت خانے کے ماڈل کو نذرآتش کرنے کے ساتھ ہی امریکی حکومت کے خلاف نعرے لگائے - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں عراقی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرے، حشدالشعبی کے ایک مرکز پر امریکہ کے فضائی حملے کے بعد امریکی چیک پوسٹ کو آگ لگائے جانے کے دوسال مکمل ہونے کی مناسبت سے کئے گئے ہیں۔

دسمبر دو ہزار انیس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران امریکی سفارتخانے کے سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس کے بعد امریکہ نے مغربی ایشیا میں اپنے مزید فوجی تعینات کردیئے تھے۔

ٹیگس