Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں ڈرون حملہ کیا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے 3 ڈروں حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط میں واقع ملک خالد ایئربیس اور جیزان و ابہا ہوائی اڈوں کو یمنی فوج اور رضاکار فورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا  ہے۔ ان دونوں ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو یمن پر حملے کے لئے جارح اتحاد کے جنگی طیاروں کو ایندھن بھرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

جارح سعودی اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور دربدر ہو گئے ہیں ۔

ٹیگس