Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدی ابو ہواش کی بھوک ہڑتال پر فلسطینی رہنماؤں میں تشویش

تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے سربراہوں نے فلسطینی قیدی ابو ہواش کی بھوک ہڑتال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے کوئی مقدمہ چلائے بغیر صیہونی جیل میں بند فلسطینی قیدی ہشام ابوہواش کی بھوک ہڑتال کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کی جان بچانے کے لئے لازمی اقدامات انجام دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے رہنماؤں نے ابوہواش کی قید کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے پیرکی شام شہرغزہ میں بھی ایک جلسہ کیا تھا ۔فلسطینی قیدی ہشام ابوہواش ایک سو چالیس روز سے بھوک ہڑتال پرہیں اور کسی بھی وقت ان کی جان جاسکتی ہے۔

خبروں کے مطابق اس اجلاس میں دونوں تحریکوں کے رہنماؤں کے ساتھ ہی ان کے کچھ فوجی کمانڈر بھی موجود تھے۔ فلسطینی استقامت نے اس فلسطینی قیدی کی نہایت خطرناک صورت حال کے پیش نظرصیہونی حکومت کو خبردارکیا ہے۔ ابھی حال ہی میں استقامت نے خبردارکیا ہے کہ اگرابو ہواش جیل میں شہید ہوگئے تو پھرجنگ بندی کا مطلب نہیں رہ جائے گا اور صیہونی دشمن کو نہایت سخت جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس