Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۱:۴۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے حوصلے بلند، دشمنوں کو دیا اہم پیغام

یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملک کی آبی سرحدوں میں جارح طاقتوں کے کسی بھی مخاصمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف علی الموشکی نے امارات کی فوجی کشتی کو روکے جانے کی کاروائی کو جارح طاقتوں کے خلاف آپریشن قرار دیا اور کہا کہ ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت میں مسلح افواج کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کرے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے نائب چیف آف آرمی اسٹاف علی الموشکی نے کہا کہ جارح فوجیوں کی تمام سرگرمیوں پر ہماری نظر ہے اور ان کے اقدامات کا مناسب جواب دینا ہمارا حق ہے۔

علی الموشکی کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے پوری طاقت سے ہم یمن کے آبی محاذ کا دفاع کریں گے اور جو کچھ کہہ رہے ہیں اس پر عمل کرنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امارات کی فوجی کشتی کو روکنا، متحدہ عرب امارات کی مخاصمانہ سرگرمیوں کا جواب ہے۔

یمن کے سینئر فوجی کممانڈر کا کہنا تھا کہ سعودی فوجی اتحاد کو سمندری سرگرمیوں کے بارے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

ٹیگس