Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج نے، غیرقانونی طریقے سے سمندری حدود میں داخل ہونے والے متحدہ عرب امارات کے بحری جنگی جہاز پر لدے سامانا کا ویڈیو جاری کر دیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے، غیرقانونی طور سے اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے والے متحدہ عرب امارات کے بحری جنگی جہاز کو ضبط کرنے کے بعد اس کے بارے میں مزید نفصیلات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مال بردار بحری جنگی جہاز کے ذریعے اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی منتقلی سے متعلق، نیشنل نیٹ ورک میں موجود ڈیٹا اور فوٹیج کے علاوہ یمن پر جارحیت کرنے والے ملکوں کی بندرگاہوں سے انجام پانے والے فوجی نوعیت کی پروازوں کی مکمل تفصیلات ان کے پاس موجود ہیں جہنیں بہت جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے پہلی بار ایک فوجی اقدام کے ذریعے، اسحلہ اور گولہ بارود لے جانے والے غیر ملکی بحری جہاز کو اس وقت ضبط کیا ہے جب وہ ہمارے ملک کے خلاف مخاصمانہ آپریشن انجام دے رہا تھا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز پر فوجی گاڑیاں، عسکری آلات اور اسلحہ لدا ہوا تھا، جو یمنی عوام کے خلاف استعمال کی غرض سے بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بحری جہاز اس سے پہلے بھی کئی بار ہماری سمندری حدود میں مخاصمانہ اقدامات انجام دیتا آیا ہے اور ہم اس پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ بحریہ ملک کی آبی سرحدوں کے دفاع کی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے، دشمن کے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہی ہے۔

ٹیگس