جنین میں فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کا اجتماع
درجنوں فلسطینیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں ایک اجتماع کر کے فلسطینی قیدیوں منجملہ صیہونی حکومت کی جیل میں بند بیمار فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کے اس اجتماع میں صیہونی حکومت کی جیلوں سے آزاد ہوئے فلسطینی قیدی بھی شامل تھے۔
اجتماع کرنے والے فلسطینیوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اس سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
اُدھر بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دے رہی ہے-
واضح رہے کہ ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن کو نہایت دشوار حالات کا سامنا ہے اور فلسطینی قیدیوں میں بعض جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ان کو بنیادی ترین انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے-