Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • امارات کے ایجنٹوں اور داعش کے خلاف یمنی فوج کی بڑی کاروائی، 500 سے زائد ہلاک، 800 سے زائد زخمی

جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں اور داعش کے دہشت گردوں کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع نے بدھ کی شام اپنے بیان میں جنوبی یمن کے صوبہ شبوہ میں اماراتی ایجنٹوں اور داعش کے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے فوجی کچھ دنوں کے اندر صوبہ شبوہ میں امارات کے ایجنٹوں اور داعش کے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجیوں نے کچھ سینئر کمانڈروں سمیت 515 امارات کے ایجنٹوں اور داعش کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب حاصل کی جبکہ فوج اور رضاکار فورس کی کاروائی میں 850 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج اور رضاکار فورس کی کاروائیوں میں داعش کے 200 دہشت گرد اور متحدہ عرب امارات کے ایجنٹ لا پتہ ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے بیان میں آیا ہے کہ  فوج اور رضاکار فورس کے آپریشنز کے دوران 102 گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ بڑی تعداد میں توپخانے مہندم ہوئے۔

ترجمان بریگیڈیر یحیی السریع نے خبر دیا ہے کہ صوبہ شبوہ میں امارات کے ایجنٹوں اور داعش کے ٹھکانوں پر دسیوں میزائیل مارے گئے جس کے دوران درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ٹیگس