Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز کی اماراتی فوجیوں اور داعش کے خلاف کارروائی، جنبش کا بھی موقع نہیں ملا

یمنی فورسز نے جارح ملک امارات کے فوجیوں اور داعشی عناصر کے ٹھکانے پر ڈرون اور میزائیل سے کارروائی کی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کو جنوبی صوبے شبوہ میں داعش کے عناصر کے خلاف میزائیل اور ڈرون سے کارروائی کی گئی۔

یحیی سریع نے بتایا کہ داعش کے عناصر اور یواےای کے کرائے کے فوجی صوبے شبوہ کے ’عین‘ ضلع میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ انکے خلاف ڈرون اور میزائیل سے دقیق کارروائی کی گئی۔

انہوں نے اتنا کہا کہ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں کرایے کے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، لیکن انہوں نے اسکی تعداد نہیں بتائی۔

یمنی فورسز کی یہ کارروائی ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ اس ملک پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صوبے شبوہ اور مآرب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 بار حملے کئے۔

حالیہ دنوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے ہوائی حملے بڑھ گئے ہیں، جس میں اب تک دسیوں ‏‏عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے بدھ کو یمنی فورسز نے صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں اور داعش کے دہشتگردوں کے قبضے سے ملک کے سیکڑوں کیلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرالیا جسکے دوران 515 دہشتگرد اور کرائے کے فوجی ہلاک اور 850 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑا کمانڈر بھی شامل تھا۔

 

ٹیگس