طالبان نے ملک کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ دہرایا
Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
طالبان نے ایک بار پھر امریکہ سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس پریس کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ بین الاقوامی مطالبہ کا مثبت جواب دیتے ہوئے افغانستان کے اثاثوں کو آزاد کرے۔
امریکی حکومت نے افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد اس ملک کے 10 ارب ڈالر کو گزشتہ برس 15 اگست سے منجمد کر دیا ہے۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے واشنگٹن سے افغانستان کے مالی اثاثوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اس ملک کی اقتصاد کو بکھرنے اور انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔
اس سے پہلے ورلڈ فوڈ پروگرام کی سینیئر عہدیدار میری ایلن مک گرورٹی نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ افغانستان کو رواں برس اشیاء خوردونوش مہیا کرنے کے لئے کم سے کم 4 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔