شمالی عراق میں امریکی دہشتگردوں کی چھاونی پر ڈرون حملہ
Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکہ کی ’بلد‘ چھاونی پر ڈرون حملہ ہوا۔
صابرین نیوز کے مطابق، بلد ہوائی چھاونی میں جس جگہہ امریکی فوجی رہتے ہیں، وہاں پر کئی ڈرون سے حملے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، حملے کے بعد چھاونی سے اٹھتے دھویں اور آگ کے شعلوں کو دیکھا گیا اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
اس سے پہلے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اس چھاونی میں غیر ملکی فورسز موجود نہیں ہیں۔ ابھی تک امریکی اتحاد کی طرف سے اس حملے کے تعلق سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
امریکہ کے عراق میں مختلف عناوین کے تحت باقی رہنے کے اعلان کے بعد، بہت سے استقامتی گروہ اور عوام نے امریکی حکومت کے اس فیصلے کی سختی سے مخالفت اور اعلان کیا ہے کہ وہ امریکیوں کو ملک سے نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔