Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • گرین زون میں ہوئے حملے کی نوری المالکی اور ھادی العامری کی طرف سے شدید مذمت

 عراق کے سابق وزیر اعظم نے نوری مالکی اور الفتح دھڑے کے سربراہ ھادی العامری نے ملک کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے گرین زون علاقے میں ہوئے تازہ حملے کی مذمت کی ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق، قانون کی حکومت نامی دھڑے کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ جو کچھ جمعرات کو ہوا، وہ سیاسی پارٹیوں اور سفارت خانوں پر جرائم پیشہ گروہوں کے حملے ہیں جو ملک میں ثبات اور سکورٹی نہیں چاہتے۔

المالکی نے سیاسی دھڑوں سے متحد رہنے اور اس طرح کے شیطانی منصوبوں کا سد باب کرنے کی اپیل کی نیز ان جرائم پیشہ گروہوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے عراق کے الفتح دھڑے کے سربراہ ھادی العامری نے ایک بیان میں بغداد کر گرین زون علاقے اور سیاسی پارٹیوں کے مراکز پر حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے سکیورٹی ادارے شہریوں اور انکی اموال کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض پر عمل کرے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بغداد میں امریکی سفارتخانے کی تیسری چھاونی التوحیدیہ پر نا معلوم افراد نے 2 راکٹ داغے تھے۔

 

ٹیگس