Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن کی بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات سے باہر نکل جانے کی نصیحت

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات سے باہر نکل جانے کو کہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ملت یمن کے خلاف جارح سعودی اماراتی اتحاد نے جو وحشیانہ جرائم کئے ہیں اس کے بعد اس چھوٹے سے ملک امارات سے بیرونی کمپنیوں کو نکل جانا چاہئے۔

یحیی سریع نے زور دے کر کہا کہ جب تک امارات کے حکام یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھیں گے اس وقت تک ان کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی کمپنیوں نے ایک چھوٹے سے ملک میں غیرمحفوظ سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صعدہ پر حملے کے ساتھ ساحلی شہر الحدیدہ گذشتہ رات اور آج بھی سعودی حملوں کی زد پررہااور ان حملوں میں تین افراد شہید اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس