Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع طارمیہ کے علاقے میں داعشی دہشت گردوں اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں میں شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کی باقیات مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو دہشت گردانہ حملے کر کے دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کے طیاروں نے طارمیہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور کم از کم چھے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یاد رہے کہ دو ہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں پر داعش کا  قبضہ ہو جانے  کے بعد آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے پر عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا قیام عمل میں آیا اور پھر دو ہزار سولہ میں عراقی پارلیمنٹ نے اس کو ملک کی مسلح افواج کا حصہ قرار دیا تھا۔ 

داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے بعض عرب اور غیر عرب اتحادیوں کی حمایت سے دو ہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو  داعشی دہشت گردوں کے آخرے اڈے راوہ کو بھی آزاد کرا کر عراق میں داعش دہشت گردوں کی شکست کا اعلان کر دیا تھا۔

ٹیگس