یمنیوں کو ملا فلسطینوں کا ساتھ، آل سعود کی وحشی گری کو کیا برملا
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی وحشی گری، اس کی شرمناک شکست کی نشانی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احسان عطایا نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم، اپنے دشمنوں پر یقینی کامیاب ہوگي۔
لبنان میں جہاد اسلامی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک، یمنی قوم کی حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے العہد ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ تحریک جہاد اسلامی مسئلے یمن کے بارے میں حقیقت کی حمایت کرتی ہے اور وہ کسی سے بھی خوفزہ ہوئے بغیر ہی اپنے موقف کا اعلان کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عرب دنیا، امریکا اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکی ہے۔
انہوں نے اس مسئلے کو المناک قرار دیا اور تاکید کی کہ زیادہ تر عرب حکومتوں نے مسئلہ فلسطین، عربیت اور اسلام سے کنارکشی اختیار کر لی ہے۔
جہاد اسلامی کے اس عہدیدار نے عرب ممالک میں مسئلہ فلسطین کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے مخالفین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کا یہ ہدف ہے کہ امریکا، اسلامی اور علاقائی ممالک کے ذرائع کو لوٹ سکے۔
لبنان میں جہاد اسلامی کے نمائندے نے تاکید کی ہے کہ یقینی طور پر کامیابی یمنی قوم کو ملے گی۔