Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۶ Asia/Tehran

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے اس دعوے کے بعد کہ اس کے جنگی طیاروں نے یمنی فوج کے بیلیسٹک میزائل کے لانچر پیڈ کو تباہ کر دیا، یمنی میڈیا نے پختہ ثبوت پیش کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ ابو ظہبی کے جنگی طیاروں نے ایک ٹھیکیدار کمپنی کی مشینوں اور گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی نامہ نگار اپنے کیمرا مین کے ساتھ اس جگہ پر پہنچ گیا جہاں متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا اور اس نے ویڈیو جاری کرکے متحدہ عرب امارات کے جھوٹ کی پول کھول دی۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ اس کے ایف-16 جنگی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 10 منٹ پر صوبہ الجوف کے الحزم شہر میں یمنی فوج کے بیلیسٹک میزائل کے لانچر پیڈ کو منہدم کر دیا لیکن اس کے تھوڑے ہی دیر بعد یمنی نامہ نگار نے اس جگہ سے پہنچ کر رپورٹ دی جہاں پر یو اے ای کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا۔

نامہ نگار نے بتیا کہ متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے الحزم شہر میں المیو کنسٹرکشن کمپنی کی گاڑیوں اور مشینوں کو نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے علاقے میں سڑک بنانے والی مکسر مشین پر ہی حملہ کر دیا۔

یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں المیو کنسٹرکشن کمپنی کے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ٹیگس