Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری

عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے شمالی صوبوں میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی  جس کے نتیجے میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں داعش کے 4 خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔

عراق نے 2017 میں داعش کی شکست کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔

ٹیگس