Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • داعش پر حملے کے بہانے، شام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر رہا ہے امریکا

شام کے شمالی رہائیشی علاقوں پر کئی بار امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ کے مقامی ذریعے نے جمعے کے روز بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے شہر کے اطراف میں کئی گھروں پر داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے بہانے حملہ کیا جس کی وجہ سے علاقے میں وسیع تباہی ہوئی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اس فضائی حملے کے ساتھ ہی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے گھر گھر تلاشی مہم بھی شروع کر دی۔

رپورٹ ميں بتایا گیا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں نے غویران محلے میں الصناعہ جیل کے پاس گھر گھر تلاشی لی ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا ملک کے رہائیشی علاقوں پر امریکا کے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور سیکورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اعتراض کیا ہے اور ان حملوں ملک کے اقتدار اعلی کے خلاف قرار دیا ہے۔

ان حملوں کی وجہ سے علاقے میں بھاری تباہی ہوئی ہے اور داعش کے قبضے سے رقہ شہر کی آزادی کے آپریشن کے دوران امریکا کے فضائی حملوں سے پورا شہر تباہ ہو گیا تھا اور ہزاروں عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

 

ٹیگس