عراق میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق صوبہ بابل میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بابل کے علاقے جبلہ می کل ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ مہینوں کے دوران عراق کے جنوبی شہروں میں عراقی عوام کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں۔
عراق نے 2017 میں داعش کی شکست کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔