Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائيل نے دوست ملک یو اے ای کو بھی آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار کر دیا

اسرائیل کی سیکورٹی ایجنسیوں نے متحدہ عرب امارات کو ائیرڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم فروخت کرنے کی مخالفت کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم اور مقلاع داود نامی ائیرڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی مخالفت کی ہے۔  

صیہونی حکومت کے فوجی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار الون بن ڈیوڈ نے اسرائیلی اخبار معاریو میں انکشاف کیا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے اپنے نئے اتحادیوں کو جن میں مراکش، متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان ہیں، ائیرڈیفنس سسٹم دینے کی مخافت کی ہے۔

اسرائیل کے دوسرے فوجی تجزیہ نگار یوآف لیمور نے صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس حکومت کے ساتھ ساز باز کرنے والے نئے ممالک کو ائیرڈیفنس سسٹم دینے کی مخالفت کی وجہ، اس سسٹم کی فوجی اور ٹکنالوجی اطلاعات کا لیک ہونا ہے۔

عرب-48 نامی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت جنگ نے سائبر حملوں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کو ٹکنالوجی اور ساز و سامان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی تھی لیکن ائیرڈیفنس سسٹم کے بارے میں فیصلہ بدستور باقی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے ائیرڈیفسن سسٹم کی فروخت کے بارے میں مخالف کے بعد جنوبی کوریا سے روسی ٹکنالوجی والا ائیرڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کا ائیرڈیفسن سسٹم فروخت کرنے پر موافقت کر دی تو اسرائیل کی فوجی صنعت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

ٹیگس