سعودی اتحاد کو کاری ضرب، کئی علاقے ہاتھ سے گئے، سعودی سرحد کی طرف فوج کی پیشرفت جاری
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب سے لگنے والی سرحد کے پاس متعدد علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
یمن کے وار میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے الآجاشر صحرائی علاقے میں 163 کلومیٹر مربع علاقہ آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنيچر کے روز یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کی سرحد سے لگے علاقوں اور صوبہ الجوف کے الآجاشر محاذ پر زبردست پیشرفت کی اور 163 کلومیٹر مربع علاقے کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران فوج نے طیبہ، سلسلہ تلال الربعہ، سلسلہ تلال القذامیل، الرملہ السوداء اور جبال الامہور علاقوں پر قبضہ کر لیا ۔
ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں کو وسیع فضائی حمایت حاصل ہونے کے بعد بھی بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اس آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا اور کئی بکتر بند گاڑیوں کو ضبط کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی فوج کے توپخانے کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 ديگر زخمی ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے الرقو پر توپخانے سے حملہ کر دیا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کے تازہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے دو افریقی مہاجر بھی شام ہیں۔