Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ترکی کے فوجیوں اور امریکہ سے وابستہ عناصر میں جھڑپ، 10 ہلاک

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی فوجیوں اور امریکہ سے وابستہ عناصر کے مابین حلب کے گردو نواح میں جھڑپيں ہوئیں۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کی غاصب فوجیوں اور امریکہ کے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (قسد) کے مابین صوبہ حلب کے شہر الباب میں خونریز جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اس وقت شام کے مشرقی علاقوں پر ترک فوج کا قبضہ ہے۔

شمالی شام پر ترکی کے حملے اور ناجائز قبضے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔

امریکی دہشتگرد اپنے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ مل کر شام میں تیل کے حامل علاقوں پر قابض ہیں اور ایندھن کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اسکے غلات کی بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

ٹیگس