Feb ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • شام کے اعلی عہدیدار کا انکشاف، داعش کی تشکیل کیوں ہوئی

شام کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے دنیا کے ممالک کو ہدف مند طریقے سے تباہ کرنے کے لئے داعش کی تشکیل کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ الحسکہ صوبے کے گورنر غسان حلیم خلیل نے تاکید کی ہے کہ  داعش، امریکی منصوبے کا حصہ ہے جس کی تشکیل کا مقصد، دنیا کے ممالک میں خوف و ہراس اور قتل عام کا بازار گرم کرنا اور دنیا کے ممالک کو تباہ و برباد کرنا ہے۔

صوبہ الحسکہ کے گورنر نے عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی عدم افادیت اور اس کے منفی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس جو صوبے میں سرگرم ہیں، تاکید کی کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں سے مقابلے میں ان کی عدم افادیت کا پتہ چل گیا ہے۔

شام کے اس عہدیدار کے حوالے سے اسپوتنک نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ داعش کے عناصر اور سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 4 ہزار سے زائد خاندان یعنی تقریبا 30 ہزار عام شہری جنوبی حسکہ کے محلوں سے بے گھر ہوگئے۔  

ان کا کہنا تھا کہ شام کے حکومتی ادارے، خیراتی اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو پوری خدمات دے رہے ہیں، ان کو فلاحی اداروں کے تحت بنے موقتی کیمپنوں میں جگہ دی گئی ہے اور ان کے مسائل کو کم کرنے والی ہر چیز فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس